لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ کے سامنے پھلوں سے طشت بھری ہوئی ہے اور اس میں ایک اورپھل کا اضافہ کرنا کبھی بھی مت بھولیں وہ ہے میٹھی ناشپاتی ۔جدید تحقیق کے مطابق میٹھی ناشپاتی کا روزانہ استعمال وزن کم کرنے میں اکسیر کا درجہ رکھتاہے ۔ اس نئی تحقیق کے مطابق میٹھی ناشپاتی کا بہترین غذائوں میں شمار ہوتاہے ۔ امریکہ کے نیشنل ہیلتھ اینڈ نٹریشن ایگزامینیشن سروے 2001-10ء کے مطابق لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے تجربے کے بعد یہ بات ثابت کی ہے کہ ناشپاتی استعمال کرنے والے افراد کے وزن میں دیگر افراد کی نسبت وزن میں 35فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔ وبائی امراض پر تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ کیرول اونیل نے کہاکہ ناشپاتی کا وزن کم ہونے سے حیران کن تعلق ہے ۔ روزانہ ایک ناشپاتی کے استعمال سے صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ یہ ریشے دار ، وٹامن سی ، میگنیشیم ، کاپر اور پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے ۔ یہ تحقیق نٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز کے جریدے میں شائع ہوئی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں