لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی یونیورسٹی آف ٹوکیو کے طبی ماہرین نے کھوج لگا لی ہے کہ گنجے پن کا مرض کیوں پیدا ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق گنجا پن بالوں کی جڑوں کے ساتھ جلد کے سٹیم سیلز کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب بڑھتی عمر کی وجہ سے ان خلیوں کو نقصان پہنچتا ہے تو یہ کمزور ہو جاتے ہیں۔ اور آہستہ آہستہ بالوں کے فولیکل سکڑتے سکڑتے غائب ہو جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیق سے پتہ چلا جن افراد کو گنجے پن کا مرض لاحق ہوا ان میں پروٹین کیلوجن 17 اے ون کم تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ 17 اے ون کیلوجن کے اضافے سے گنجے پن کا علاج کیا جا سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں