ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پیٹ میں ’گڑ گڑ ‘کیوں ہوتی ہے،ماہرین نے جواب دیدیا

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جب ہم بھوکے ہوں یا کھانا کھائے لمبا وقت گزر چکا ہو تو پیٹ میں گڑ گڑ کی آواز سنائی دیتی ہے اور اکثر لوگ اسے پیٹ کی طرف سے کھانے کی فریاد سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔دراصل یہ آواز بھوک کی وجہ سے نہیں بلکہ معدے کی صفائی کے عمل کے دوران پیدا ہوتی ہے۔ چھوٹی آنت میں کھانے کے ہضم ہونے کے ایک گھنٹے بعد معدے سے چھوٹی آنت کی طرف ایک طاقتور لہر سفر کرتی ہے جس کا مقصد بچے کھچے کھانے کو معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل کرنا ہوتا ہے تاکہ معدہ مکمل طور پر خالی ہوجائے اور اگلے کھانے کے لئے تیار ہوجائے۔ یہ معدے کی صفائی کا قدرتی طریقہ ہے لیکن وقفے وقفے سے کچھ کھاتے رہنے والوں کے جسم میں یہ عمل نہیں ہوپاتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین خوراک یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایک کھانے کے بعد تقریباً 5 گھنٹے کے لئے کچھ نہیں کھانا چاہیے تاکہ اس دوران تمام خوراک معدے سے چھوٹی آنت میں منتقل ہوجائے۔ تو اگلی بار جب آپ کے پیٹ میں گڑ گڑ ہو تو یاد رکھیں کہ معدے کی صفائی کا عمل جاری ہے اور اسے بھوک کا اشارہ سمجھ کر کچھ کھانے کی غلطی نہ کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…