اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر گردوں میں پتھری ہوجائے تو اس سے بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور اس درد کی وجہ سے راتوں کو بھی نیند نہیں آتی لیکن آج ہم آپ کو گردے کی پتھری سے نجات کے لئے آسان قدرتی طریقہ بتائیں گے۔اگر آپ باجرے کا استعمال شروع کردیں تو یہ آپ کو گردے کی پتھری سے جلد نجات دے گا۔یہ استعمال میں آسان اور سستاہونے کے ساتھ گردے کی پتھری کے لئے بہت مفید ہے۔باجرے سے بنانے کا طریقہرات کو 200گرام باجرہ گرم پانی میں ڈالیں اور اسے اچھی طرح صاف کرلیں۔اب اس باجرے کو ایک 3کلو والے جار میں ڈالیں اور اس میں دو تہائی تک پانی ڈال دیں۔اس جار کو اچھی طرح بند کرکے کسی گرم جگہ پر رکھیں یا اسے گرمائش دیں اور پوری رات پڑا رہنے دیں۔اگلی صبح اٹھنے اس جار کو اچھی طرح ہلائیں اور دن بھر اس جار میںموجود پانی تواتر کے ساتھ پیتے رہیں۔گردے کی پتھری بآسانی پیشاب کے راستے نکل جائے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں