ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دل کی پیوند کاری کے بعد 33 سال تک زندہ رہنے والا شخص چل بسا

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) دل کی پیوند کاری کا ایک مریض اب اس دنیا میں نہیں رہا ، وہ نئے دل کے ساتھ 33 برس تک زندہ رہنے کے بعد منگل کو انتقال کر گیا۔جان میک کیفرٹی کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دل کی پیوند کاری کے ساتھ طویل ترین زندگی جینے والے شخص کے طور پر درج ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دل کی پیوند کاری کے بعد تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والے جان میک کیفرٹی کی موت کی وجہ ان کا دل نہیں تھا۔ وہ 73 سال کی عمر میں گردوں کی ناکامی کے باعث ملٹن کینیز کے ایک اسپتال میں فوت ہو گیا۔جان میک کیفرٹی کی عمر اس وقت 39 سال تھی جب 20 اکتوبر 1982 کومغربی لندن کے ہیر فلیڈ اسپتال میں اسے ایک نیا دل لگایا گیا۔ اسے معالج کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ وہ دل کی پیوندکاری کے بعد مزید پانچ سال زندہ رہ سکتے ہیں۔جان میک کیفرٹی دل کی ایک بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، اس حالت میں دل کی دیواریں اور دل کے پٹھوں کو نقصان پہنچتا ہےجس کے نتیجے میں دل کمزور اور بڑھ جاتا ہے اور موثر طریقے سے خون پمپ کرنے کے قابل نہیں رہتا۔انھیں 2013ءمیں باضابطہ طور پر گینیز بک ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے تسلیم کیا گیا۔ان سے قبل دل کی پیوند کاری کے ساتھ دنیا میں طویل ترین زندگی پانے والا شخص آپریشن کے بعد 30 سال 11 ماہ اور 10 دن مزید زندہ رہا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…