اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ خربوزہ بہت سے طبی فوائد کا حامل ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور دل کی دھڑکن کو نامل رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ قبض کے امراض میں بھی مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خربوزے میں کولیسٹرول کی مقدار صفر ہوتی ہے اور 100 گرام خربوزے کے پھل میں توانائی 17 ،پانی 95.2 گرام، پروٹین0.3 گرام، چکنائی 0.2گرام نشاستہ3.5 ، ریشہ 0.4 کیلشیم 32 گرام لوہا 1.4 ملی گرام فاسفورس 14 ملی گرام وٹامن سی 26 ملی گرام موجود ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں کا پھل خربوزہ انسانی جسم کیلئے عطیہ خداوندی سے کم نہیں ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے