تھر پارکر(نیوز ڈیسک)تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے جاں بحق ہو گئے۔ 45روز میں ہلاکتوں کی تعداد 170 سے بھی زائد ہو گئی ہے۔ ضلع بھر کی اسپتالوں ایک سو سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھر پارکر میں مزید2بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے ہیں۔مٹھی اسپتال میں 15دنوں کا بچہ پریم کمار،نگرپارکر کے گاو?ں ڈانو دھاندل میں 3روزہ مروا جاں بحق ہو گئی۔ اسلام کوٹ اسپتال میں آپریشن تھیٹر کی بندش اور رات کو لیڈی ڈاکٹرز کی غیر حاضری کے باعث خواتین کو نجی کلنیکس پر ریفر کیا جا تاہے۔وزیر صحت کے احکامات کے باوجود اسپتال میں حاملہ خواتین کے لیئے سہولیات میسر نہیں ہیں۔ایم ایس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عملہ رات کو آنے والے مریضوں کو نجی کلنیکس پر بھیجتا رہتا ھے۔اسلام کوٹ کے شہریوں اور سول سائٹی کے نمائندگان نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسپتال میں سہولیات برائے نام ہیں، بہتری کے لیئے عملی اقدام کئے جائیں۔ضلع بھر کی اسپتالوں 100 سے زائد بچے زیر علاج تھے۔45روز میں ہلاکتوں کی تعداد 170 سے بھی زائد ہو گئی ہے