کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ضلع کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15مختلف اضلاع میں آج سے انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم شروع ہورہی ہے ، مہم کے دوران 16 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے مطابق مہم کے لیے 3 ہزار 9 سو ا±ناسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ انسدادپولیومہم کی سیکورٹی کے لیے پولیس، لیویزاور ایف سی کی خدمات حاصل حاصل کرلی گئی ہیں۔