فن لینڈ (نیوز ڈیسک ) روزانہ ایک انڈا کھانا دل کے لئے ہر گز نقصان دہ نہیں ، فن لینڈ کے ماہرینِ صحت نے انڈا کھانے سے خوفزدہ دل کے مریضوں کو خوش خبری سنا دی۔ ایسڑن فن لینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جو دل کے امراض میں مبتلاءہونے کے سبب انڈا کھانے سے گریز کرتے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ روزانہ ایک انڈا کھانے سے کولیسٹرول بڑھنے کا کوئی خدشہ نہیں۔ تحقیق کے دوران 21 سال تک 42 سے 60 سال تک کی عمر کے ایک ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا مطالعہ کیا گیا جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ انڈے کے استعمال سے کولسٹرول اور میٹا بولزم پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور انڈا شریانوں کی سطح میں موٹاپا بھی نہیں پیدا کرتا