بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب, سر سے جڑی دو بچیوں کی کامیاب سرجری

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے طویل کوشش کے بعد سر سے جڑی دو کم عمر بچیوں کی کامیاب سرجری کرتے ہوئے انہیں ایک دوسرے سے جدا کرنے کا مشکل مرحلہ سر کر لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سر اور دماغ سے جڑی بچیوں السیامی السوری [ تقیٰ اور یقین] کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی کے شاہ عبداللہ اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹر احمد الفریان کی سربراہی میں 22 رکنی ٹیم نے 14 گھنٹوں پر محیط نہایت مشکل آپریشن چھ مراحل میں مکمل کیا۔ آپریشن ٹیم کے انچارج نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بچیوں کے کامیاب آپریشن پر خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نایب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سمیت تمام حکومتی عہدیداروں اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جس نے انتہائی مہارت اور محنت کے ساتھ اس مشکل آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کی مدد کی۔بچیوں کے آپریشن کے مراحل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الفریان کا کہنا تھا کہ تقیٰ اور یقین کے سرآپس میں جڑے ہوئے تھے اور ان کی سرجری ایک دو مراحل کا کام نہیں بلکہ چھ مراحل میں اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ پہلے مرحلے میں دونوں بچیوں کو مکمل طور پر بے ہوش کیا گیا تا کہ وہ آپریشن کے تمام مراحل میں بے ہوش رہیں۔ دوسرے مرحلے میں سرجری کے مقام سے جلد اور دونوں جسموں میں مربوط ریشے ہٹا کر کھوپڑی کو کھولا گیا۔ تیسرے مرحلے میں مائیکرواسکوپ کی مدد سے دونوں سروں کو ایک دوسرے کو جدا کرنے کا عمل شروع ہوا۔ اس مرحلے میں دونوں بچیوں کے باہم مربوط دماغ، شریانیں اور رگیں ایک دوسرے سے جدا کی گئیں۔چوتھے مرحلے میں دونوں جسموں کو الگ کر کے نے بعد کھوپڑیوں کو واپس سر کے ساتھ جوڑا گیا۔ پانچویں مرحلے میں سرکی جلد دوبارہ اپنے مقامات پر رکھی گئی جبکہ آخری مرحلے میں آپریشن کی جگہ کی ڈریسنگ کے بعد انہیں آپریشن تھیٹر سے عام وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…