اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی سے گرفتار القاعدہ کے دہشتگرد سے تفتیش کا آغاز

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے گرفتار القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ڈینٹسٹ عثمان خان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، مبینہ دہشت گرد القاعدہ کے اراکین کی مالی معاونت کیا کرتا تھا،ملزم کا موبائل فون کالنگ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔کراچی میں انجینئرز اوربزنس ایڈمنسٹریشن کے پروفیشنلزکے بعد ایک ڈینٹسٹ بھی القاعدہ کے اراکین کی مالی معاونت کے الزام میں دھرلیا گیا۔صدر سے گرفتار ہونے والے ڈینٹسٹ عثمان خان نے کیے ہیں ابتدائی تفتیش میں کئی اہم انکشافات۔ تفتیشی افسران کے مطابق ملزم گزشتہ چھ سال سے القاعدہ کے اراکین سے رابطے میں تھا اور2 سے3 لاکھ روپے ماہانہ فنڈز دیا کرتا تھا۔اس سے یہ رقم القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آکر وصول کرتا تھا۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ملزم کا موبائل فون کالنگ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔تفتیشی افسران کا دعویٰ ہے کہ عثمان خان کا سانحہ صفورا کے مرکزی کرداروں سے بھی رابطہ تھا اور اس نے کئی بار ملزم سعد عزیز اور اس کے ساتھیوں کو مالی مدد فراہم کی تھی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 9 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ملزم کے خلاف پریڈی تھانے میں دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…