اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) جرمن ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں پاکستان میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے پاکستان میں کینسر کے چودہ لاکھ مریض موجود ہیں اور اسی ہزار افراد اس بیماری کے باعث زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں پاکستانی طبی ماہرین کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ خواتین میں زیادہ تر چھاتی جبکہ مردوں میں پھیپھڑے اور منہ کے کینسر کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق معاشرے میں غیر معیاری زرعی ادویات، کھادوں اور کیمکلز کا استعمال کینسر کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہیں۔