ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امراض قلب کی ادویات سے ذہنی بیماری ’’الزائمر‘‘ کا علاج ممکن ہے، تحقیق

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) جدید تحقیق نے ایک ہی بیماری کی دوا سے دیگر بیماریوں کے علاج کو ممکن بنا دیا ہے کیونکہ ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کی بیماری اور کینسر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات سے انسان کے بھول جانے والی بیماری الزائمر کا علاج ممکن ہے۔یونیورسٹی آف کیمرج کے سائنس دانوں نے تحقیق کے دوران اس بات کا پتہ چلایا ہے کہ کئی ایسی ادویات ہیں جنہیں انسانی دماغ کے خلیوں کی موت کے علاج کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور انسان کو ذہنی بیماری سے نجات مل سکتی ہے تاہم ابھی وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ الزائمر کی کس استٹیج پر کون سی دوا زیادہ کارگر ہوگی۔ دل کی بیماریوں کا علاج اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی ادویات جنہیں اسٹیٹن کہا جاتا ہے عام طور پر لوگ دل کے عارضے میں استعمال کرتے ہیں لیکن اب تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس میں چھپے الزائمر کی بیماری کا علاج بھی دریافت کر لیا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بجائے اس کے کہ اس بیماری کی علامات کا علاج کیا جائے بلکہ ان ادویات کو حفاظتی اقدامات کے طورپر استعمال کیا جا سکے گا تاکہ اسے پہلے ہی قدم پر روک لیا جائے۔ تحقیق کے مطابق کینسر کی دوا بیکسا روٹین ایسی دوا ہے جسے تجربہ گاہ کے دوران جنتیاتی طور پر بنائے گئے کیڑوں کے دماغ کے خلیوں کی موت کو روکنے کے لیے ابتدائی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔تحقیق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کسی انسان پر اس کے ٹیسٹ کرنے سے قبل اس کی کلینکل آزمائش لازمی ہے اس لیے انہیں اب ضرورت ہے کہ دیکھا جائے کہ یہ نئی اپروچ کسی طرح الزائمر کے ابتدائی عمل کو روک سکے گی تاہم ابھی تک کی تحقیق میں بیکسا روٹین ہی بہتر ثابت ہوئی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…