اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پھر سے متنازعہ ہونے کا خدشہ۔ باراک اوباما ، مودی اور امیتابھ بچن بھی پی ٹی آئی کے ممبر نکلے۔ امریکی صدر باراک اوباما کا پی ٹی آئی کی رکنیت سازی میں۔ ووٹ کا نمبر پی کے بی 4 ایف 2667 ہے جبکہ نریندر مودوی اور امیتابھ بچن کو بھی کسی نے فرضی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے پی ٹی آئی کا ووٹر بنا دیا۔دنیا نیوز کی تحقیق کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ہر شخص کو 5 سمز کے اجراء کی اجازت دے رکھی ہے لہذا کوئی بھی شخص بیک وقت 5 مختلف افراد کی جعلی رجسٹریشن کرا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ بھی ایس ایم ایس کے ذریعے ہی کاسٹ کیا جائے گا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق رکنیت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جن ووٹرز پر اعتراض ہو گا۔