دنیا میں لاکھوں طرح کی بیماریاں پائی جاتی ہیں اور ان کا علاج بھی باآسانی ہوجاتا ہے لیکن کچھ بیماریاں ایسی بھی ہیں جو کہ بہت ہی زیادہ پیچیدہ ہیں اور اگر ہم ان بیماریوں میں مبتلا افراد کو دیکھیں تو خدا کا شکر اداکرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ اس نے ہمیں ان سے محفوظ رکھا ہے،آئیے آپ کو کچھ ایسی بیماریوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
Alien Hand Syndrome
دماغ کو شدید چوٹ آنے کی صورت میں یہ بیماری لاحق ہو سکتی ہے جس میں دماغ کا کنٹرول جسم کے ہاتھ پر نہیں رہتا اور ایک ہاتھ اپنی مرضی سے ہی حرکت کرنے لگتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ شاید کوئی ’’خلائی مخلوق‘‘ اسے کنٹرول کر رہی ہے۔ سادہ الفاظ میں انسان اپنے ہی ایک ہاتھ پر کنٹرول کھو دیا ہے۔
Nystagmus
اس بیماری کو ’’ناچنے والی آنکھیں‘‘ بھی کہا جاتا ہے جس میں مبتلا شخص کی آنکھیں بہت ہی تیزی سے گھومنے لگتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ڈانس کر رہی ہیں اس میں آنکھوں کی حرکت اس قدر تیز بھی ہو سکتی ہے کہ دوسرے انسانوں کو یقین بھی نہیں آتا کہ کوئی ایسا بھی کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجہ دماغ پر گہری چوٹ ہو سکتی ہے اور دماغ آنکھوں کی حرکت کو صحیح طرح کنٹرول نہیں کر پاتا اور آنکھیں حرکت کرنے لگتی ہیں۔
Walking Corpse syndrome
اس بیماری میں مبتلا شخص اپنے آپ کو مردہ سمجھنے لگتا ہے اور کچھ کیسز میں بیمار شخص سمجھتا ہے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ ہی اس کے ساتھ موجود نہیں ہے۔ یہ ایک بھیانک نفسیاتی مرض ہے اور اس کا شکار لوگ نہانے سے اجتناب کرنے کے ساتھ قبرستانوں اور مردہ خانوں میں وقت گزار کر خوش ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جلد از جلد وہ بھی مردہ لوگوں کے ساتھ مل جائیں۔ ایسے لوگوں کے دل میں نارمل انسانوں کے ساتھ رہنے کی خواہش بالکل ہی ختم ہو جاتی ہے۔
Oligodactylyاور Polydactyly
اس بیماری میں مبتلا افراد کے ہاتھوں یا ٹانگوں کی انگلیاں پانچ سے زیادہ یا کم ہو جاتی ہیں۔ Polydactyly کی صورت میں مریض کی انگلیاں پانچ سے زیادہ ہو جاتی ہیں اور Oligodactyly میں انگلیوں کی تعداد پانچ سے کم ہو جاتی ہے۔
Stone Man Syndrome
یہ بیماری بیس لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو لگتی ہے اور اس میں مبتلا شخص کے ڈھانچے کے اندر ایک اور ڈھانچہ بن جاتا ہے اور انسان حرکت بھی نہیں کر پاتا۔ یہ ایک موروثی مرض ہے جس میں مبتلا شخص کی ہڈیوں، گوشت اور پٹھوں میں ہڈیاں نمودار ہو جاتی ہیں، اس بیماری کا علاج ابھی تک دریافت نہیں کیا گیا۔
Foreign Accent syndrome
آپ نے یہ خبریں سن رکھی ہوں گی کہ حادثے کے بعد انسان ایسی زبان بولنے لگا جو اس نے پہلے کبھی نہیں بولی تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک ایسی بیماری ہے جو دماغ پر چوٹ کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے اور اس میں مبتلا افراد کوئی بیرونی زبان بولنے لگتے ہیں ان کا لہجہ اس قدر اچھا ہوتا ہے کہ سننے والوں کو یقین ہی نہیں آتا۔
Tree Man Syndrome
اس بیماری میں مبتلا لوگوں کے ہاتھ اور پاؤں ایسے ہو جاتے ہیں کہ گمان ہوتا ہے کہ کوئی درخت چلتا ہوا آ رہا ہے یہ بہت ہی بھیانک بیماری ہے جس میں مبتلا افراد دنیا سے مکمل طور پر کٹ کر رہ جاتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ جلد کے کینسر کی ایک شکل ہے جس کا شکار ہونے والے افراد کے ہاتھوں اور پاؤں کی جلد بہت زیادہ بڑھتی ہے اور ہاتھ پاؤں درخت کی طرح لٹک جاتے ہیں۔
Werewolf Syndrome
جیسا کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس بیماری میں مبتلا افراد کے جسم پر بھیڑیے کی طرح بال اگنے لگتے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک صرف پچاس افراد اس بیماری کا شکار ہوئے ہیں اور ابھی تک اس کا علاج دریافت نہیں ہو سکا۔ اس میں مبتلا افراد کے تمام جسم بشمول چہرے، ہاتھ، پاؤں، کان، پیٹ اور ٹانگوں پر لمبے بال نکل آتے ہیں۔
Accelerated Aging Syndrome
اس بیماری میں مبتلا افراد کی عمر دیگر افراد کی نسبت تیزی سے بڑھنے لگتی ہے۔ایک 15 سال کا انسان ایسا لگتا ہے جیسے اس کی عمر 80 سال سے بھی زائد ہو۔ ایسے بچوں میں آنکھیں اور ناک بہت ہی بڑا اور واضح ہوتا ہے اور ان کے سر کے بال گر چکے ہوتے ہیں اور انہیں دیکھتے ہی احساس ہوتا ہے کہ شاید کوئی بہت ہی ضعیف انسان سامنے موجود ہے۔
دنیا کی خطرناک بیماریاں ، جن کے بارے میں جان کر آپ ان سے محفوظ ہونے پر خدا کا شکر ادا کریں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































