ماسکو (نیوزڈیسک)دنیا کا امیر ترین شخص کون ہے ؟اس سوال کے جواب میں ہر کسی کا جواب بل گیٹس ہوگا لیکن اصل حقیقت کچھ اور ہی نکلی ہے۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت دنیا کا امیر ترین شخص ایک بڑے ملک کا طاقتور صدر جس کی خفیہ دولت شمار سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ چھپے رستم روس کے 63سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں جن کی کل دولت کا اندازہ 28ارب سے 140ارب پاﺅنڈز (تقریباً 200کھرب پاکستانی روپے )تک بیان کیاگیاہے۔ صدر پیوٹن کی شخصیت اور سیاست پر گہری نظر رکھنے والے مغربی ماہرین کا کہناہے کہ ان کی دولت کا بڑا حصہ دنیا کی نظروں سے پوشیدہ ہے کیونکہ اس دولت کو جمع کرنے سے لے کر استعمال کرنے تک کے تمام معاملات راز رکھے جاتے ہیں۔روسی صدر اپنے ملک کے ہر قانون سے بالاتر ہیں اور وہ بڑی بڑی توانائی کمپنیوں سے لے کر بیرون ملک تجارت کرنے والی کمپنیوں میں اپنے خاص کارندے رکھتے ہیں جو ان کیلئے خفیہ طریقوں سے دولت جمع کرتے ہیں۔صدر پیوٹن کے محل کی مالیت تقریباً ایک ارب ڈالر (تقریباً ایک کھرب پاکستانی روپے )بتائی گئی ہے جبکہ ان کی لگڑری کشتی اولمپیا کی قیمت اڑھائی کروڑ پاﺅنڈ بتائی گئی ہے۔وہ مہنگی گھڑیوں کے بھی بہت شوقین ہیں اور ان کی گھڑیوں کی کولیکشن کی مالیت تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاﺅنڈ بیان کی گئی ہے۔روسی صدر کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دینے کے دعوے اس سے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں جن کے متعلق ایک دفعہ ان کا کہنا تھا کہ میں صرف یورپ کا ہی نہیں بلکہ دنیاکا امیر ترین شخص ہوں۔میں جذبات اکٹھے کرتا ہوں۔میں اس حوالے سے بہت امیر ہوں کہ روس کے لوگوں نے مجھے دو دفعہ اس عظیم قوم کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپی۔ولادیمیر پیوٹن کے والد ولادیمیر سپیری دونووچ دوسری جنگ عظیم میں سوویت سپیشل فورسز کا حصہ تھے۔وہ جنگ میں شدید زخمی ہوکر لوٹے اور معذوری کی حالت میں ایک مزدور کے طورپر کام کرتے رہے۔ان کی والدہ ایک فیکٹری میں کام کرتی تھیں۔ولادیمیر پیوٹن نے 1975ءمیں گریجویشن کرنے کے روسی خفیہ ایجنسی کے جی بی میں شمولیت اختیار کی جبکہ 1991ءمیں انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































