اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کلر بلائنڈ ( رنگوں کی تمیز ختم ہونے) کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ماضی میں شکایت کی شرح 9 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 17 فیصد تک پہنچ گئی ہے کلربلائنڈ کی بنیادی وجہ ماحولیاتی آلودگی اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے جن شہروں میں آلودگی یا سوشل میڈیا کے لئے زیادہ سے زیادہ کمپیوٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے وہاں کلربلائنڈ مرض شدت اختتیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل میں رنگوں کی تمیز کم ہو رہی ہے جس سے ان کے ذہنی پسماندگی اور پیچیدگی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے رپورٹ مین تجویز کیا گیا ہے کہ نوجوان نسل میں مخصوص حد تک اور ضرورت کے تحت ہی سوشل میڈیا اور کمپیوٹرز کا استمعال کا شعور بیدار کیا جائے آلودگ کی روک تھام کے لئے بھی موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔