منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

انگوروزن گھٹانے اورکئی امراض سے محفوظ رکھنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں، ماہرین صحت

datetime 30  جنوری‬‮  2016 |

برطانیہ(نیوز ڈیسک)جو افراد اپنا وزن کم کرنے کے لیے فکر مند رہتے ہیں وہ روزانہ انگوروں کی کچھ مقدار کھاکر نہ صرف اپنا وزن کم کرسکتے ہیں بلکہ اپنی قوت کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بیریاں اور سرخ انگور موٹاپا کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں اور ادھیڑ عمر (40 سال) سے زائد عمر کے افراد اس سے بہت فائدہ اٹھاسکتے ہیں، ایسے افراد روزانہ آدھا کپ انگور کھانے سے اس کے تمام فوائد حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ انگوروں اورمیں موجود فلیووینوئڈز ایک اہم مرکب ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔برطانیہ کی غذائی ایسوسی ایشن کی ترجمان کے مطابق فلیووینوئڈز کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں جن میں یہ بلڈ پریشر کم کرتے ہیں، کولیسٹرول گھٹاتے ہیں اور کینسر اور امراضِ قلب کو بھی روکتے ہیں لیکن اب پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے انگوروں میں موجود فلیووینوئڈز آپ کی قوت کو اچھا بناتے ہیں اور وزن گھٹاتے ہیں۔امریکی یونیورسٹی نے 24 سال تک ایک لاکھ سے زائد ہزار افراد کا مطالعہ کیا اور رضاکاروں کو 36، 47 اور 48 عمر کے افراد میں تقسیم کیا۔ مردوں کے وزن میں چار سال میں 2.2 پونڈ اور خواتین نے اسی مدت میں 4.8 پونڈ وزن بڑھایا لیکن جن مردوخواتین نے فلیووینوئڈز استعمال کیے ان کا وزن نہیں بڑھا بلکہ انہوں نے وزن کم کیا جب کہ انگوروں میں پائے جانے والے فلیووینوئڈز کی ایک قسم اینتھو سائننز سب سے زیادہ مو¿ثر دیکھی گئی جو بلوبیری، اسٹرابری اور چیری میں پائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ چائے، بیری اور سیب کے فلیووینوئڈز بھی بہت مو¿ثر پائے گئے ہیں۔ اس تحقیق کے بعد ماہرین نے زور دیا ہے کہ وہ فلیووینوئڈز کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور صحت مند اور مسرور زندگی گزاریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…