اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں کارساز بم دھماکوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا۔لارجر بنچ 8 فروری کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔لارجر بنچ کے دیگر جج صاحبان میں جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منظور احمد ملک شامل ہوں گے۔اس± وقت کے چیف جسٹس نے 18 اور 19 اکتوبر 2007 کو بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیا تھا۔ ان دھماکوں میں 180سے زائد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 500 سے زاید زخمی بھی ہوئے تھے۔