گلگت (نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان اور چترال میں وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے۔ چترال میں برفباری سے لواری ٹنل میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ آزاد کشمیر اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔جس کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔ہنزہ نگر میں سرد اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔غذر میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہیں۔چترال میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز سے کئی گاڑیاں لواری ٹنل پر پھنسی ہوئی ہیں۔مالاکنڈ ڈویڑن کے دیگر علاقوں میں برفباری رک گئی ہے ،تاہم موسم سرد ہے۔کشمیر اور دیگر بالائی علاقوں میں موسم صاف ہوگیا ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، فاٹا، اسلام آباد، ، سرگودھا، لاہور ڈویڑن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے