کوئٹہ (نیوز ڈیسک)مستونگ کے علاقے کانک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی ، فورسز کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا قافلہ کوئٹہ سے کارروائی کے لیے درین گڑھ جا رہا تھا کہ کانک کے مقام پر گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان تقریبا 1 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا ،دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے