منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک کے بعد ایک زلزلہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ایک کے بعد ایک زلزلہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی، چیف میٹرولوجسٹ ریاض خان نے کہا ہے کہ جس سال کوئی بڑی شدت کا زلزلہ آتا ہے تو اس سال معمول سے زیادہ زلزلے آنے کے امکانات ہوتے ہیں، تاہم زلزلوں کے بارے میں درست پیش گوئی کرنا آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ممکن نہیں ۔اس سال زلزلے معمول کی نسبت زیادہ آنے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ ریاض خان کا کہنا تھا کہ ہم فالٹ لائن کے اوپر موجود ہیں جس کی وجہ سے 6شدت کے زلزلہ کا سال میں دو تین مرتبہ آنا معمول ہے تاہم جس سال کوئی بڑی شدت کا زلزلہ آ جائے تو وہ فالٹ لائن کو ایکٹو کر دیتا ہے جس کے باعث معمول سے زیادی زلزلے آنے کے امکانات ہوتے ہیں کیونکہ زمین کو اپنی توانائی خارج کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماضی قریب میں 8.1کا زلزلہ آیا جو معمول سے زیادہ زلزلے آنے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔سابق چیف میٹرولوجسٹ شوکت علی اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقتا فوقتا آنے والے چھوٹے زلزلوں کی وجہ سے زمین کی انرجی خارج ہوتی ہے جس سے ایک بڑے زلزلے کا خطرہ ٹلا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے شمال میں جہاں ہند آسٹریلوی پلیٹ اور یوریشائی پلیٹ سے ملتی ہے، وہاں ارضیاتی رخنوں کی ایک طویل پٹی ہے۔ فالٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے یہاں زلزلوں کا زیادہ خطرہ موجود ہوتا ہے۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ زلزلے ہماری بداعمالیوں اور گناہوں کا نتیجہ ہیں۔ ہمیں توبہ واستغفار اور نمازوں کی پابندی کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…