کراچی ( نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ف ) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی کا رویہ سنجیدہ نہیں ہیں ،چیمبر میں تنہا بلاتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ر سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کا کہنا ہے سپیکر اسمبلی آغا سراج درانی چیمبر میں اکیلے ملنے کی بات کرتے ہیں تو کبھی مچھلی اور جھینگے کھلانے کی دعوت دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی زرداری لیگ بن چکی ہے اس لیے سپیکر کا خواتین کے ساتھ ایسا رویہ ہے۔اگر محترمہ بینظیربھٹو شہید زندہ ہوتیں تو سپیکر صاحب کبھی بھی ایسی بات کرنے کی جرات نہ کرتے۔واضح رہے کہ چند روز قبل آغا سراج درانی نصرت سحر عباسی کے کہنے پر سندھ اسمبلی ہاسٹلز میں بیوٹی پارلر بنانے کی بات بھی کر چکے ہیں جب کہ خاتون ممبر اسمبلی نے اس بات کی تردید کی تھی۔