اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر برائے دفاعی صنعتی پیداوار رانا تنویر حسین نے خورشید شاہ پر اپنے بھائی کو غیر قانونی طور پر ا نجینرنگ کونسل کا چئیرمین منتخب کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے راناتنویرنے کہاکہ خورشید شاہ نے اپنے بھائی کو غیر قانونی طور پر انجنئیرنگ کونسل کا چئیرمین منتخب کروایا تھا۔ خورشید عدالت جائیں یا اسمبلی ان کے کردار کے حوالے سے گواہی دینے کیلئے میں تیار ہوں۔واضح رہے کہ چوہدری نثارعلی خان اورراناتنویرحسین قریبی رشتہ داربھی ہیں ۔