اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے نیا ایس او پی جاری کردیا گیا، حکومت نے ہر تعلیمی ادارے کو 2 سے 3 اسلحہ لائسنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات معین الدین وانی نے تمام اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے لیے اداروں کے سربراہان درخواست کمشنر اسلام آباد کو بھجوائیں۔مراسلے میں اداروں کی چاردیواری کو جلد سے جلد اونچا کرنے، بیرونی دیواروں پر خاردار تاریں لگانے، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور گاڑیوں کے معائنہ کے لیے خصوصی شیشے خریدنے سمیت تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی راستے بنانے، اسکولوں کی عمارتوں پر نگرانی کی پوسٹیں قائم کرنے اور تربیت یافتہ گارڈز رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ڈی جی نظامت تعلیمات نے اداروں کو پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والوں کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایات بھی کی ہے، جبکہ اداروں کی حفاظت کے لیے نجی سیکیورٹی ایجنسیز کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کے لیے نیا ایس او پی جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
حوثی کون ہیں اور سعودی عرب پر حملے کیوں کر رہے ہیں؟
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































