لورالائی(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کنوبی سیڈپٹی ڈائریکٹرزراعت سمیت6افرادلاپتا ہوگئے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹراوران کیساتھیوں کی تلاش کیلیے کوشش کررہے ہیں۔پولیس کے مطابق زیارت سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک دعوت سے واپس جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حبیب اللہ کوچھ ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا گیا ہے۔نامعلوم مسلح افراد نے سنجاوی کے قریب کنوبی کے مقام سے انھیں اغوا کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے لیویز کے ساتھ مل کرمغویوں کی بازیابی کیلیے اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔