بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی تارکین وطن کی ملک بدری ،یورپی یونین کے صبر کا پیمانہ لبریز،اسلام آباد کو ”خبردار“کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوزڈیسک)یورپی یونین نے کہاہے کہ اسے پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر کے وطن واپس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یونین نے اسلام آباد حکومت کو طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد نے کرنے کی صورت میں اقدامات کے لیے خبردار بھی کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کی ترجمان نتاشا بیرتو نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہاکہ اگرچہ پاکستان سے مذاکرات اچھے اور مثبت رہے ہیں، لیکن ہمارے مشاہدے کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو واپس پاکستان بھجوانے کے معاہدے پر عمل درآمد میں ابھی بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں،یورپ میں تارکین وطن کے موجودہ بحران کے دوران پاکستانی شہریوں کی بھی ایک بڑی تعداد یورپ میں پناہ حاصل کرنے کی خواہش میں یونین کے مختلف ممالک میں پہنچ چکی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی تارکین وطن کا شمار ان پہلے پانچ ممالک میں ہوتا ہے جن ممالک سے سب سے زیادہ پناہ گزین گزشتہ برس یورپ پہنچے تھے۔گزشتہ برس کے پہلے دس ماہ کے دوران مختلف یورپی ملکوں میں قریب بتیس ہزار پاکستانی شہریوں نے پناہ کی باقاعدہ درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ زیادہ تر پاکستانی مہاجرین کے پاس پاسپورٹ یا شناختی دستاویزات نہیں ہیں، یا انہوں نے یورپی حکام کو شناختی دستاویزات فراہم نہیں کیے۔یورپی کمیشن کی خاتون ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ کمیشن فی الوقت تمام اقدامات کا جائزہ لے رہا ہے جن کے ذریعے معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…