بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

فرانسیسی میڈیاکے تہلکہ خیز انکشافات،نام نہاد جمہوریہ کا بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر/نئی دہلی(نیوزڈیسک)فرانسیسی میڈیانے کہاہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمان کشمیری مردوں کے اغواءمیں ملوث ہے اوران کی تحقیقات کے مطابق اغواءکے بعد انہیں جعلی مقابلوںمیں مارد یاجاتا ہے ،فرانسیسی میڈیانے مقبوضہ کشمیر میںآئے روز مرد شہریوں کے لاپتہ ہونے جیسے واقعات پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے ،فرانسیسی میڈیا نے اس حوالے سے بھارتی افواج کے ہاتھوں لاپتہ کیے گئے مردشہریوں کے اہلخانہ سے بات چیت کی ،بات چیت کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایاکہ ان کا شوہر غلام جیلانی گزشتہ تین ماہ سے لاپتہ ہے ،جیلانی کو بھارتی فوج نے اغوا کیا ہے اورخدشہ ہے اسے قتل کردیاجائے گا،فرانسیسی میڈیانے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ مقبوضہ کشمیر میں 1989ءسے لے کر اب تک کم ازکم بھی آٹھ ہزار افراد لاپتہ ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر نوجوان مقامی مسلمان باشندے تھے،اگرچہ گزشتہ دہائی میں ایسے واقعات کے رونما ہونے میں کمی نوٹ کی گئی ہے لیکن حال ہی میں اس طرح کے کیس ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، جو پریشانی کا باعث تصور کیے جا رہے ہیں،ادھردس بچوں کی کفالت کرنے والی بیگم جان اپنے کچھ رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی تلاش میں وہ ایک اور کشمیری خاتون حسینہ تک جا پہنچی۔ حسینہ کا شوہر محمد علی بھی ا±نہی دنوں میں لاپتہ ہوا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ سابق باغی علی محمد بھی اسی فوجی اہلکار کے ساتھ کہیں نکلا تھا، جس کے ساتھ غلام جیلانی گیا تھا۔ علی محمد بھی آج تک واپس نہیں لوٹا۔تین بچوں کی ماں حسینہ نے پرنم آنکھوں کے ساتھ بتایاکہ میں ہر لمحہ اپنے شوہر کا انتظار کرتی رہتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ وہ واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شوہر کی جدائی کی وجہ سے انہیں نہ صرف جذباتی دھچکا پہنچا ہے بلکہ وہ اور ان کے بچے بھی لاوارث ہو کر رہ گئے ہیں۔ادھرمقامی پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار اعجاز احمد بھٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایک بھارتی فوجی کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر بھیجا جا چکا ہے۔ ان کے بقول اس فوجی پر اغوا کے الزام میں فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…