اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہاکہ افغانستان کی سم کی رومنگ پاکستان میں نہیں چل سکتی لیکن افغانستان کے جو ٹاور سرحد کے نزدیک ہیں ان کی رومنگ پاکستان میں ہوتی ہے۔ میں نے پی ٹی اے کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے دوسرے مرحلے میں افغان حکومت کے ساتھ بھی یہ مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مقدمے کے حوالے سے مولانا عبد العزیز کا کوئی بیان جاری نہیں ہوا میں مولانا عبد العزیز کے خلاف 27کیسز کی تفصیلات سینٹ میں پیش کروں گا۔ اس میں یہ بھی بتاﺅں گا کہ آپریشن میں کتنے لوگ شہید ہوئے ۔