لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے سابق صوبائی وزیر چودھری شوکت داود نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شوکت داود نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور دوبارہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ شوکت داود نے کہا کہ تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کا رویہ غیر سنجیدہ ہے جبکہ شہباز شریف پنجاب میں مثالی کام کر رہے ہیں