منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

اوورسیزپاکستانی کال کرکے ووٹ ڈال سکیں گے، عارف علوی

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے، اوورسیز ووٹرز کال کرکے ووٹ ڈال سکتے ہیں،کمپنی سے آن کال ووٹنگ سے متعلق پیشکش مانگ لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایک کمپنی نے سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے، ووٹرز پولنگ سے پہلے اپنی رجسٹریشن ایئرپورٹس یاسفارتخانوں میں کرائیں گے جس کے بعد انہیں کال کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن40روزمیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)سے متعلق ٹینڈرجاری کرےگااوراسی سال الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تجربہ ہوگا۔ تجربے کے بعدعام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کافیصلہ کیاجائےگا ، آئندہ سال عام الیکشن ہوئے تو ای وی ایم کااستعمال اورسمندر پارپاکستانیوں کاووٹ ڈالنا مشکل ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…