کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں پولیس موبائل ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ سےدو اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیٹلائٹ ٹاون کے قریب منیر مینگل روڈ پیش آیا، جہاں پولیس کی موبائل ٹیم معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، علاقے میں قائم ناکہ جات پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے