بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کے تعین کیلئے رابطے میں ہیں ‘ ترجمان دفتر خارجہ

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ کے تعین کیلئے رابطے میں ہیں ،امید ہے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان سے شیئر کی جائے گی،سعودی ایران حکومتوں نے تناؤ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو سراہا،، دہشتگردی صرف بھارت نہیں بلکہ پاکستان کا بھی مسئلہ ہے۔وہ جمعرات کو یہاں میڈیا کو ہفتہ وارنیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہاکہ سعودی عرب اور ایران کی حکومتوں نے تناؤ کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نواز شریف جلد قطر کا دورہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کیلئے چار ملکی اجلاس 6فروری کو اسلام آباد میں ہو گا۔۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کی کامیابیوں کی دنیا تعریفیں کرتی ہے اہداف کے حصول تک دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے تعین کیلئے حکام ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ مذاکرات دوبارہ جلد شروع ہوجائیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف ہر قسم کے اقدامات اٹھا رہا ہے، اہداف کے حصول تک دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…