اسلام آباد (نیوز ڈیسک)یہ قدرتی علاج آسان ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہے۔ ماہرین غذائیات کی رائے کے مطابق ”کاجو“ کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچاوکا بہترین علاج ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلزاور دیگر کئی قسم کے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوںسے بچاوکا زریعہ ہیں۔علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ پس ان تمام اجزاءکی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سے مقدار کے استعمال سے ہی ہمارے جسم میں واقع ہونے والی کمی پوری ہو سکتی ہے۔ کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین صحت کی رپورٹ کے مطابق ٹریپٹو فان ذہنی دباو کو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے،اوربڑھتے بچوں کی بہتر نشو نما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔واضح رہے ڈیپریشن سے بچاو کیلئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو لازماً شامل کیا جاتا ہے۔مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ
-
پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
-
اپنی رجسٹرڈ سمز کی تعداد کیسے معلوم کریں؟ پی ٹی اے نے طریقہ بتا دیا
-
حکومت سے مذاکرات کے بعد مالکان کا گھی ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
سعودی عرب : وزٹ ویزے پر آنے والوں کیلئے بڑی خبر
-
بابراعظم اور شاہین آفریدی کی چھٹی
-
انجینئر محمد علی مرزا پر اکیڈمی میں حملہ
-
وزیر اعظم کا ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رمضان المبارک پیکیج کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی ہسپتال میں کرانے کا اعلان
-
غیر قانونی قبضہ قابل سزا جرم، پنجاب اونرشپ پراپرٹی ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
بہن بھائی نے ملکر باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
-
شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی پر شدید برہم



















































