اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کے روز اسلام آباد،خیبرپختونخواہ، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتے کے دوران چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، سکردو، ہنزہ نگر، غذر اور گھانچے میں برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزیدکہنا تھا کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں اکثرمقامات پر بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویڑن میں حالیہ شدید دھند کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے