کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے منظور کالونی میں گیس لیکج کے باعث میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق منظور کالونی کے علاقے اعظم بستی میں گھر میں گیس لیکج کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث میاں بیوی اسماعیل اور مہرین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔