بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ ا ور گوادر کو ‘محفوظ شہر’ بنانے کے لیے سیکیورٹی کا جامع منصوبہ تشکیل دے دیا گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ساحلی شہر گوادر کو ‘محفوظ شہر’ بنانے کے لیے سیکیورٹی کا جامع منصوبہ تشکیل دے دیا گیا۔مذکورہ منصوبے کا تخمینہ 10 ارب روپے لگایا گیا ہے اور اس مں صوبے پر عمل درآمد کے لیے صوبائی حکومت پہلے ہی سے 3 ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے۔خیال رہے کہ اس منصوبے کی تفصیلات ایک اجلاس کے دوران بتائی گئیں جس کی صدارت بلوچستان کے چیف سیکریٹری سیف اللہ چھٹہ کررہے تھے۔اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) خالد شیر دل کا کہنا تھا کہ دونوں شہروں میں لیزر کیمروں، آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریڈر اور آر ایف آئی ڈی سیکیورٹی آلات کی تنصیب کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انھوں ںے مزید کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی غرض سے آلات اور سسٹم کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے کی منظوری دی جاچکی ہے۔ڈی جی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے تمام اہم مقامات پر 1400 سیکیورٹی اور نگرانی کیمرے نصب کیے جائیں گے، جس میں شہر کے داخلی اور خارجی راستے بھی شامل ہیں جبکہ گوادر اور اس کے اطراف میں 136 مقامات پر 465 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔خالد شیر دل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کرتے ہوئے وائرلیس ٹاور بھی نصب کیے جائیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…