لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تین حلقوں میں دھاندلی ثابت ہوگئی ہے،حکومت انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنی تو پھر سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہو گا ،دھاندلی میں ملوث افراد کیخلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اگر خاموشی سے بیٹھ گئے تو 2018 میں بھی دھاندلی ہوگی، نادرہ بتائے کہ این اے 122 میں اکیس ہزار ووٹ کہاں سے آئے جوکہ2013 ءکی لسٹوں میں درجن نہیں تھے، میگا پروجیکٹ بننے چاہئے مگر اس میں کمیشن نہیں ہونی چاہئے، خیبر پختونخواہ میں بھی میٹرو بنانا چاہتے ہیں مگر وفاقی حکومت ہمیں ریلوے کی سڑک نہیں دے رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن نعیم الحق، چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور صوبائی الیکشن کمشنرکرنل (ر) اعجازمنہاس، ڈاکٹر شاہد صدیق، فاطمہ چدھڑ بھی موجود تھے جبکہ سینئروکیل عرفان قادر نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ عمران خان نے کہا کہ ملک قرضوں پر چل رہا ہے ،موجودہ حکومت نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت پر دگنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جبکہ اس کی قیمت میں بیس روپے کمی ہونی چاہئے ۔2018 ءکا الیکشن شفاف بنانے کے لئے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی ، اگر دھاندلی کرنے والوں کوسزا نہیں ملے گی تو دھاندلی کو روکا نہیں جاسکتا اور 2018ءکے انتخابات میں بھی دھاندلی ہو گی ۔ نادرہ بتائے کہ این اے 122 میں اکیس ہزار ووٹ کہاں سے آئے جوکہ2013 میں نہیں تھے۔اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو سڑکوں پرنکلنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا اور احتجاج میں جو بھی جماعت ہمارے ساتھ ہوگی اسے خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال میں خیبرپختونخوا میں 87 فیصد دہشت گردی کم ہوئی ہے جبکہ باچا خان یونیورسٹی کے گارڈ نے زبردست مقابلہ کیا تاہم صوبے میں 64 ہزار تعلیمی ادارے ہیں سب کو سکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے ، نیشنل ایکشن پلان میں صرف سکیورٹی پلان نہیں بلکہ جامع پلان ہے جبکہ کراچی میں دہشتگردی میں کمی کی وجہ سے ٹارگٹ کلرکا پیچھا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور فلائی اوور6 ماہ میں 6 کروڑ لاگت سے بنایاگیا ہے جو کہ لاہور فلائی اور کے مقابلے میں دگنے کم خرم پر بنا ۔میگا پروجیکٹ بننے چاہئے مگر اس میں کمیشن نہیں ہونی چاہئے، کے پی کے میں بھی میٹروبنانا چاہتے ہیں مگر وفاقی حکومت ہمیں ریلوے کی سڑک نہیں دے رہی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ممبرشپ کو آسان کردیا گیا ہے اور اب ایک ایس ایم ایس کے ذریعے ممبرشپ حاصل ہو سکے گی، ممبرشپ کے طریقہ پرمختلف تجربوں کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ 90088 پر ایک میسج کے ذریعے ممبر کا آغا ز شروع ہو گیا ہے ۔ تمام ممبرشپ موبائل فون کے ذریعے ہوگی اور اب الیکٹرول رول بنانے نہیںبنائیں پڑیں گے، پچھلے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیوں پیش نظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر تسنیم نورانی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی انہوں نے بڑی محنت سے ممبرشپ کے سسٹم کو تیار کیا ہے، بعدازاں الیکشن کمیشن کی ٹیم سے انٹرا پارٹی الیکشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جبکہ چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ سابقہ ضلعی ناظم میاں عامر کے گھر ان کے والد کی تعزیت کے لئے گئے ۔ جہاں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی دعاءکی، اس موقع پرنعیم الحق، جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان، میا ں اسلم اقبال ، عون چوہدری بھی موجودتھے۔
این اے 122 ،بڑا ثبوت،اہم سوال،”کپتان“سڑکوں پر نکلنے کو پھر تیار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(تیسرا حصہ)
-
سر میں گولی لگنے سے رکن قومی اسمبلی کی نوجوان بیٹی جاں بحق
-
بچی کو 16 کروڑ روپے کا زندگی بچانے والا انجیکشن لگادیا گیا
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس
-
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار
-
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخ...
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار
-
چین سے سامان لانے والے تاجروں کے لیے ٹیکس چھوٹ! بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ پاکستان روانہ، ایران امن مذاکرات میں پیش رفت کی امید



















































