بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سکولوں کی بندش،نیا حکم آگیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سکولوں کی بندش،نیا حکم آگیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز،پنجاب کے تمام اور اسلام آباد کے نجی اسکولز بندہوگئے، ملک بھر کے فیڈرل گیریڑنز، بحریہ اورآرمی پبلک اسکولوں میں بھی چھٹیاںدے دی گئیں، ناقص سیکورٹی انتظامات پر کئی شہروں کے تعلیمی ادارے سیل کردیئے گئے۔گزشتہ دو تین دن سے سکولوں کی بندش کے احکامات آرہے ہیں جبکہ اس کے باوجود اسلام آباد و راولپنڈی سمیت متعدد شہروں میں متعدد سکول کھلے ہوئے ہیں بلکہ اکثر نجی سکولوں میں تو بچوں کے امتحانوں کی تیاریاں ہورہی ہیں، اب روزانہ صبح بچوں کو سکول بھیجتے وقت والدین اس سوچ میں پڑے ہوتے ہیں کہ آج سکول کھلا ہوگا یا نہیں۔ایسی صورتحال سے خاص طورپر نوکر پیشہ افراد کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،والدین کا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو بھی کرنا ہے تمام سکولوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے تاکہ والدین پر بھی واضح ہوسکے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے بچوں کو سکول بھیجنا ہے یا نہیں۔راولپنڈی میں سیکیورٹی گارڈز سمیت عملے کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے ،جامعہ کراچی کی دیواریں بلند کرنے، واک تھرو گیٹ لگانے اور ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں آرمی پبلک اسکول، کالجز اور کینٹ اینڈ گریڑن میں ایف جی ایجوکیشنل ڈائریکٹوریٹ کے زیرانتظام تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔حکومت پنجاب نے سردی کی اضافی تعطیلات کا اعلان کیا تو صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا، تاہم پاک فوج کے زیر انتظام اسکول اور کالجز کھلے رہے۔ذرائع کے مطابق ا?ج ملک بھر میں ا?رمی پبلک اسکولز اور کالجز کو 31 جنوری تک بند کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ کینٹ اور گیریڑن میں فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسکولوں کو دہشت گرد حملے کے خدشات کے باعث بند کیا گیا ہے، تاہم راولپنڈی کے سرکاری اسکولوں میں سیکنڈری کلاسوں کے طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے روزانہ تین گھنٹے کے لیے بلایا جا رہا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…