پشاور(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے جی ٹی روڈ پر ایک گودام میں چھاپہ مار کر اسلحہ ڈیلنگ کی آڑ میں فروخت ہونے والے ممنوعہ بور کے خطرناک ہتھیاروں کی بڑی کھیپ پکڑ کر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔حساس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ ڈیلرز ملٹری گریڈ کے ممنوعہ بور کا اسلحہ بھاری مقدار میں خرید کر ذخیرہ کر رہے ہیں جسے دہشت گرد کارروائیوں میں استعال کیا جا سکتا ہے جس پر فورسز نے پشاور کے جی ٹی روڈ پر واقعہ گودام پر چھاپہ مار کر ایک ہزار سے زائد غیر ملکی ساختہ خطرناک ہتھیار برآمد کرلئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں ایم 4 اور ایم 6 سمیت بڑی تعداد میں روسی ساخت کا اسلحہ بھی شامل ہے ٗکچھ دکانداروں کو گرفتار کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا ٗ گرفتار افراد کو مختلف مقامات پر منتقل کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔