بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نئی نسل کے وہ سیاستدان جن کی خفیہ شادیاں گلے پڑگئیں

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سیاستدانوں کی زیادہ شادیاں عام بات لیکن نئی نسل کے سیاستدانوں کو خفیہ شادیاں لے ڈوبیں ،یہاں تک کہ سیاسی کیریئربھی خطرے میں پڑگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستانی سیاست میں مصطفی کھر نے درجنوں شادیوں سے شہرت یا بدنامی مول لی لیکن پے درپے شادیوں پر وہ کبھی پچھتائے اور نہ ہی ان کا سیاسی کیریئردآپر لگا۔ اسی فہرست میں ایک نام شہبازشریف کا بھی ہے۔ ایک سے زیادہ شادیوں کے جراثیم موجودہ نسل میں بھی منتقل ہوئے لیکن نسل نو کے سیاستدان خفیہ شادیاں چھپانے یا ان سے جڑے تنازعات دبانے میں ناکام رہے ، نئی دلہنیں نہ صرف ان کے گلے پڑگئیں بلکہ سیاسی کیریئرکو بھی داو پر لگالیا۔ پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ رہنے والے دوست محمد کھوسہ تو بالکل ہی پھنس گئے ، یہاں تک کہ وزارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑے ، ا±نہوں نے سٹیج اداکارہ سپنا سے شادی کی تھی ، پھر اس خاتون کو کسی نے نہیں دیکھا، سپنا کے والددوست محمد سے دشمنی پر اترآئے اور الزام لگایاکہ داماد نے بیٹی کو اغواءکرکے قتل کردیا، معاملہ عدالت میں ہے لیکن شہبازشریف نے دوستی کوبالائے طاق رکھتے ہوئے کھوسہ سے وزارت واپس لے لی۔ایسی ہی صورتحال سے وزیراعلیٰ کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف دوچار ہیں اور مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احدملک کی صاحبزادی عائشہ احد دعویٰ کرتی ہیں کہ حمزہ شہباز نے ان سے شادی رچائی تھی اور اب صاف مکر گئے ، حمزہ بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں اورعائشہ کا سامنا کرنے سے ہی کتراتے ہیں لیکن دعویٰ یہی ہے کہ عائشہ جھوٹ بول رہی ہیں۔ عائشہ کاشادی کے ثبوتوں کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وقت آنے پر دیں گی۔ میاں برادران بھی اس سکینڈل سے عاجز ہیں اور شایداسی وجہ سے مریم نواز کو آگے لایاگیا



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…