اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج سپریم کورٹ نے این اے 221 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے غلام مرتضیٰ جتوئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔مزید تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے این اے 221 سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی کو نااہل قرار دیا تھا جس پر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔