جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بھارتی پرچم لہرانے پر جوڈیشل ریمانڈ‘ویراٹ کوہلی کا مداح ہوں

datetime 27  جنوری‬‮  2016 |

اوکاڑہ (نیوز ڈیسک)پولیس اہلکار کے مطابق عمر دراز کے خلاف 16 ایم پی او اور 123 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے ایک شخص کو مکان پر بھارتی پرچم لہرانے پر حراست میں لیا ہے۔اوکاڑہ کے صدر تھانہ سرکل کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ عمر دراز نامی شخص کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ عمر دراز کو منگل ہی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے عمر کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔پولیس اہلکار کے مطابق عمر دراز کے خلاف 16 ایم پی او اور 123 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ عمر دراز نے اوکاڑہ کے ایک گاو¿ں میں اپنے مکان پر بھارتی پرچم لہرایا ہے جس پر پولیس نے ریڈ ماری۔پولیس کے مطابق عمر دراز کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے مداح ہیں اور ان کے لیے انھوں نے بھارتی پرچم مکان پر لہرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…