کراچی(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں ویندر کے قریب فرنٹیئر کور سے مبینہ مقابلے میں ہلاک ایک ملزم مہندر خان کی لاش آج صبح لواحقین نے وصول کرلی ہے۔ دیگر 3 لاشیں کراچی کے سرد خانے میں لواحقین کی منتظر ہیں۔فرنٹیئر کور ترجمان کے مطابق کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 4 ملزمان گذشتہ روز ویندر کی ممبار ندی میں ایف سی سے مقابلے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بم برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ چاروں ملزمان کی لاشیں کراچی میں ایدھی سرد خانے میں منتقل کردی گئی تھیں۔ جن میں سے 2کی شناخت خدا بخش اور مہندر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ مہندر خان کی لاش آج صبح اس کے قریب عزیز احمد خان نے وصول کرلی جسے تدفین کے لئے ویندر لے جایا گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق مہندر خان کئی دن سے لاپتہ تھا جسے کئی تلاش کیا جارہا تھا۔ مہندر خان کی ایف سی سے مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر لواحقین مشتعل تھے۔ اس کارروائی میں ہلاک خدا بخش سمیت دیگر 3 افراد کی لاشیں کراچی کے سرد خانے میں موجود ہیں