لاہور( نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان فریڈم موومنٹ کو رجسٹرڈ کرلیا۔صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں پارٹی کے جنرل سیکٹری سید نبیل ہاشمی نے بتایااور پارٹی کے منشور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ نئے چہروں پر مشتمل ایک ایسی سیاسی پارٹی ہے جس کی سمت ایک سسٹم کے تحت اس کے ممبران متعین کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پارٹی نے ملک کو جدید انداز میں چلانے کے لیے پہلے سے ہی تمام بنیادی مسائل کے لیے قابل عمل حل تیار کیے ہوئے ہیں جوکہ اس پارٹی کی قیادت نے گزشتہ دو دہائیوں کی محنت اور تحقیق کے بعد مرتب کیے ہیں ۔آئندہ ماہ کے شروع میں پارٹی کا باضابطہ اعلان اور ممبر شپ شروع کردی جائے گی۔