منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

راحیل شریف توسیع نہ لینے والے چوتھے جنرل ہونگے

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)جنرل راحیل شریف پاکستانی فوج کے 15 ویں سربراہ ہیں مگر اس اعتبار سے وہ چوتھے جنرل ہوں گے جو تین سالہ مقررہ مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ (ان سے پہلے ڈگلس گریسی، ٹکا خان ، اسلم بیگ اور جنرل وحید کاکڑ کی مثالیں موجود ہیں) جتنے بھی جنرلوں نے مارشل لاءلگایا ان سب نے اپنے عہدے میں خود ہی توسیع بھی کرلی، بلکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل ضیا الحق کو تو صدر ضیا الحق نے تین بار توسیع دیکر ریکارڈ قائم کردیا۔ جنرل محمد موسیٰ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی دو ایسی مثالیں ہیں جنہیں حکومتِ وقت نے بخوشی توسیع دی۔ دو جنرلوں فرینک میسوری اور جنرل گل حسن کو مدت پوری ہونے سے پہلے جبراً ریٹائر کیاگیا ، ایک جنرل آصف نواز کا اپنے عہدے پر رہتے ہوئے انتقال ہوا اور ایک جنرل جہانگیر کرامت کو مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دینا پڑا۔ باقی دنیا میں مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری، توسیع و ریٹائرمنٹ حکومت وقت کا ناقابلِ تقسیم اختیار سمجھا جاتا ہے۔ مگر پاکستان کی بات الگ ہے۔بات الگ ہونی بھی چاہئے کیونکہ آدھا وقت تو اس ملک پر فوج نے براہِ راست اور باقی وقت بلاواسطہ حکمرانی کی ہے۔ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے عہدے بظاہر آئینی لحاظ سے جتنے بھی پروقار سہی مگر پاکستان میں سب سے طاقتور عہدہ بری فوج کے سربراہ کا ہی سمجھا جاتا ہے۔ میجر محمد شریف کے صاحبزادے اور میجر شبیر شریف (نشان حیدر) کے بھائی سے یہی امید تھی۔ امید ہے جنرل صاحب اگلے دس ماہ کے دوران بھی موسمی قصیدہ خوانوں کے دباﺅ کا مقابلہ اسی کھلے پن اور ثابت قدمی سے کریں گے۔ دوسری طرف آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں تو سیع نہ لینے کی خبر کو ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے ٹوئٹ کے بعد ملکی اور غیر ملکی میڈیا خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر مسلسل نشر کرتے رہے پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز نے پورا پورا نیوز بلیٹن اس خبر پر جاری رکھا۔ ٹی وی چینلز پر مختلف سیاست دانوں اور تجزیہ نگاروں نے تجزیے پیش کئے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…