منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف کا بطور وزیراعظم 7 فوجی سربراہوں کیساتھ کام کرنے کا اعزاز

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف وہ واحد شخصیت ہیں جو مختلف ادوار میں پاکستان کے تین بار وزیراعظم منتخب ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں سات چیف آف آرمی سٹاف کے ساتھ بطور وزیراعظم کام کیا۔ نواز شریف نے نومبر 1990 میں حکومت سنبھالی تو اس وقت جنرل اسلم بیگ چیف آف آرمی سٹاف تھے ان کے بعد آصف نواز جنجوعہ 16اگست 1991میں پاک فوج کے سربراہ بنے، جنرل عبدالوحید کاکڑ12جنوری 1993کو آرمی چیف بنے، چند ہی مہینوں بعد جولائی میں نوازشریف کی حکومت ختم ہو گئی۔جنرل جہانگیر کرامت نے جنوری 1996میں پاک فوج کے سربراہ کا منصب سنبھالا اور وزیراعظم نوازشریف نے بھی کچھ عرصہ کے بعد فروری 1997میں دوبارہ حکومت بنائی۔ اکتوبر 1998میں جنرل جہانگیر کرامت سے استعفیٰ لیا اور جنرل پرویز مشرف کو چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا لیکن ایک بار پھر نوازشریف کی حکومت اپنی مدت پوری نہ کر سکی ، جنرل پرویز مشرف نے اکتوبر 1999 میں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔وزیراعظم نوازشریف 11مئی 2013کے عام انتخابات میں کامیا ب ہوئے اور تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا، جس وقت نوازشریف نے حکومت سنبھالی تو جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف آف آرمی سٹاف تھے اور ان کے نومبر 2010میں ریٹائر ہونے کے بعد جنر ل راحیل شریف پاک فوج کے سربراہ منتخب ہوئے جو رواں سال نومبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…