اسلام آباد(نیوزڈیسک)آنجہانی شہزادی ڈیانا نے تقریبا 20 سال پہلے افریقی ملک کیمرون سے تعلق رکھنے والے ایک سات سالہ بچے کی زندگی بچائی تھی جو دل کے عارضے میں مبتلا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1996ء میں آرنود وابمو نامی اس نوجوان کی عمر صرف سات سال تھی۔ یہ نوجوان دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور اس کے دل میں سوراخ تھا۔ اپنے اس عارضے کی وجہ سے وہ چل بھی نہیں سکتا تھا۔ برطانوی شہزادی ڈیانا کو جب آرنود وابمو کی اس حالت کا پتا چلا تو اسے خصوصی طور پر برطانیہ لایا گیا تا کہ اس کا علاج کیا جا سکے۔آرنود وابمو ہیرفیلڈ ہسپتال میں زیر علاج رہا جہاں اس کا آٹھ گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران آنجہانی شہزادی ڈیانا تمام وقت موجود رہیں۔ آرنود وابمو جب اپنے مرض سے صحت یاب ہوا تو لیڈی ڈیانا نے اس سے اپنے محل میں بھی ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر ایک تصویر بھی کھینچی گئی جس میں لیڈی ڈیانا نے آرنود وابمو کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ صحت یابی کے بعد آرنود وابمو کو واپس کیمرون بھیج دیا گیا تھا۔ اگلے 18 سال اس نوجوان نے کیمرون میں انتہائی غربت میں گزارے۔تاہم اب ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرنود وابمو اب تارک وطن کی حیثیت سے جرمنی میں اپنی زندگی گزار رہا ہے اور دوبارہ برطانیہ میں داخل ہونے کا متمنی ہے۔ آرنود وابمو کا کہنا ہے کہ اگر شہزادی ڈیانا آج زندہ ہوتیں تو اسے کبھی اس حال میں نہ رہنے دیتیں اور اسے فوری برطانیہ بلا لیتیں۔اس نے بتایا کہ وہ شہزادی ڈیانا کی تصویر ہمیشہ اپنے پاس رکھتا ہے اور اسے اپنی والدہ سمجھتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں آرنود وابمو نے بتایا کہ 2014ء میں اس نے غربت سے تنگ آ کر دوبارہ برطانیہ جانے کا فیصلہ کیا اور کٹھن سفر پر نکل پڑا۔ غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کیلئے اس نے سمگلروں کا سہارا لیا اور تقریبا 13 مہینے مشکلات جھیلنے کے بعد بالاخر جرمنی پہنچ گیا جہاں اسے آج کل ایک مہاجر کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ اسے امید ہے جب برطانوی عوام کو جب اس کا پتا چلے گا تو وہ ضرور اس کی مدد کیلئے آگے بڑھیں گے۔
شہزادی ڈیانا کے ہاتھوں زندگی پانے والا نوجوان آج دربدر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































