منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

بالائی علاقوں میں کل سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ،اسلام آباد،لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقے بدستور شدید اور گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پہاڑی مقامات پر کڑاکے کی سردی ہے۔ اسکردو میں پارہ منفی بارہ ڈگری پر جما ہوا ہے۔ بالائی علاقوں میں کل سے بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جمعرات اور جمعہ کو میدانی علاقوں میں بادل برسیں گے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں شدید دھند کے باعث شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ حد نگاہ صفر ہونے پر باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔ موٹر وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہی۔ راولپنڈی‘ اسلام آباد میں دھند کم پڑی۔ دو روز کے دوران پوٹھوار ریجن میں دھند میں مزید کمی کا امکان ہے۔میدانی علاقوں میں دھند اندھا دھند پڑتی رہی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ ایم ٹو موٹر وے پر کلرکہار سے چکری اور پنڈی بھٹیاں انٹر چینج سے فیصل آباد تک حدنگاہ بیس سے تیس میٹر رہی جس پر ڈرائیورز نے فوگ لائٹس کے ساتھ محتاط ڈرائیونگ کی۔میدانی علاقوں میں دھند مزید پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ منگل اور بدھ کو مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان ، بالائی پنجاب اور گندم کے کاشت کے علاقوں میں کہیں کم اور کہیں زیادہ بادل برس سکتے ہیں۔ اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویڑن، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برف باری کا امکان ہے۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…