اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل (پی بی سی) کے انتخابات میں وائس چیئرمین منتخب ہوکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔بیرسٹر فروغ نسیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر وکیل حامد خان گروپ سے حصہ لے رہے تھے، اور ان کی کامیابی سے گروپ کو تقریباً 8 سال بعد بار کی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بڑا موقع ہاتھ آئے گا۔واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل پورے ملک کے وکلا برادری کی سب سے بڑی نمائندہ باڈی تسلیم کی جاتی ہے اور جو صوبائی بار کونسلز کی کارکردگی کی نگرانی کے علاوہ وکالت کے شعبے میں قدم رکھنے والے نئے وکلا کا باقاعدہ اندراج کے امور بھی انجام دیتی ہے۔فروغ نسیم نے کل 23 میں سے 12 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مقابلے میں پاکستان بار کی سیاست میں کئی سالوں سے راج کرنے والے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید امجد شاہ نے 11 ووٹ حاصل کیے۔کونسل کے انتخابات اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی زیر صدارت ہوئے، جو کونسل کے سابق چیئرمین بھی ہیں۔عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تارڑ کی جگہ اب ڈاکٹر فروغ نسیم آئندہ ایک سال کے لیے کونسل کی قیادت کریں گے۔عبد الفیاض آئندہ ایک سال کے لیے پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔خیال رہے کہ 23 ممبران پر مشتمل کونسل کے تمام معاملات پر 1995 سے 2008 تک حامد خان گروپ کا اختیار رہا، تاہم پھر عاصمہ جہانگیر گروپ نے ان کی جگہ لے لی اور پاکستان بار کونسل اور صوبائی بار کونسلز کے تمام انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فروغ نسیم نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ اب بار کے تمام معاملات ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حاصل ہونے والے احکامات کے تحت چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بطور ایک سیاسی جماعت کے سینیٹر اور پاکستان بار کونسل کے ممبر کے طور پر میرے فرائض اور ذمہ داریاں مختلف ہیں اور جنہیں میں بخوبی نبھاؤں گا۔سینئر وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا بار کونسل کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہاں صرف وکلا برادری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔
سینیٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین منتخب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم(تیسرا حصہ)
-
سر میں گولی لگنے سے رکن قومی اسمبلی کی نوجوان بیٹی جاں بحق
-
بچی کو 16 کروڑ روپے کا زندگی بچانے والا انجیکشن لگادیا گیا
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
فنکشن سے واپسی پر گاڑی روک کر 15 افراد کی خواجہ سرا سے اجتماعی جنسی زیادتی اور تشدد کیس
-
انجینئر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ
-
یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی
-
شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار
-
بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ناقابل یقین ریکارڈ بنا ڈالا
-
سعودی عرب کا اعتراض، پاکستان نے سوڈان کیساتھ ڈیڑھ ارب ڈالرز کے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کی ڈیل مؤخ...
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار



















































